پریس ریلیز میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد

پریس ریلیز میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد

شبیر احمد ڈرائیور فائر بریگیڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد کے خلاف دو ڈیپارٹمنٹل انکوائریوں میں بوگس بھرتی اور جعلسازی سے گورنمنٹ تنخواہیں لینے کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود چیف کارپوریشن آفیسر نعیم اللّٰہ وڑائچ ملزم شبیر کو بچانے کے لئے متحرک۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد ڈرائیور شبیر احمد کے خلاف دو مختلف فیکٹ فائنڈنگ انکوائری اور پیڈا ایکٹ انکوائری مکمل کی گئی اور دونوں انکوائریوں میں شبیر احمد کو گناہگار قرار دیتے ہوئے کاروائی کی سفارش کی گئی۔ملزم کو جاری کئے جانیوالے شوکاز کم پرسنل ہیئرنگ نوٹس نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

انتظامی سربراہ میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد نعیم اللّٰہ وڑائچ نے اسکے خلاف پرسنل ہیئرنگ کا آخری نوٹس بھی جاری کر دیا ہے مگر آج 15 دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک شبیر احمد ڈرائیور کے خلاف نوکری سے برخاستگی اور مقدمہ کے اندراج کا آرڈر جاری نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق چیف کارپوریشن آفیسر نعیم اللّٰہ وڑائچ ملزم شبیر کی ڈھال بن گیا۔ نعیم اللّٰہ وڑائچ کی جانب سے شبیر احمد ڈرائیور کو بچانے کی سر توڑ کوششیں۔

فیکٹ فائنڈنگ انکوائری، پیڈا ایکٹ انکوائری اور شوکاز کم پرسنل ہیئرنگ نوٹس دباتے ہوئے ابھی تک نہ ہی شبیر ڈرائیور فائر بریگیڈ میٹروپولیٹن کارپوریشن فیصل آباد کو برخاست کیا جا سکا اور نہ ہی اس پر جعلسازی و فراڈ کا مقدمہ درج کروایا جا سکا۔

ایک پاکستان میں دو قانون۔‏تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ کے خاوند اور ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد، جہانگیر اعوان کے درمیان ہونے والا جھگڑا ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

اور دوسری جانب شبیر ڈرائیور جس کے خلاف دو انکوائریاں، فیکٹ فائنڈنگ اور پیڈا ایکٹ میں گناہ گار قرار دینے کے باوجود چیف کارپوریشن آفیسر نعیم اللّٰہ وڑائچ نے قومی ورثہ سمجھ کر ابھی تک سینے سے لگا رکھا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم پاکستان عمران خان، و دیگر اداروں کمشنر فیصل آباد ثاقب منان، ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیصل آباد ریجن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کی جانب تمام نظریں آٹھ گئیں۔ نوٹس لینے کی اپیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *