راولپنڈی میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ڈارک ویب کیس میں بڑافیصلہ سنا دیا
ڈارک ویب سائٹ چلانے والےسہیل ایاز کو 3بارسزائے موت سنا دی گئی
مجرم سہیل ایاز کو 3 بار عمرقید اور 5 لاکھ روپےجرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی
عدالت نے شریک مجرم خرم کو 7سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی
مجرم برطانیہ کے عدالت سے بھی چار سال کی سزا کاٹ چکا ہے۔
مجرم کی خلاف اٹلی میں بھی بچوں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ چلایا گیا تھا
مجرم کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔